عالمی
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ٹینکر کے تمام عملے کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی یا کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



