کاروباری
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے وہ کیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً ساڑھے 18 ارب ڈالر ہیں، پانڈا بانڈ کا اجراء کردیا گیا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا درمیانی مدت کی ٹیکس پالیسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کریں گے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے جو کرسکتے تھے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور ٹیکس نظام سہل بنانے پرتوجہ ہے، کسی بھی ملک کےساتھ تجارت بڑھانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے، این ایف سی پر بات چیت جاری ہے، صوبوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔



