ٹاپ نیوز
امریکی اور ایرانی صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے، بطور ثالث اس کی توثیق کی ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر آج امریکا اور ایران کے درمیان باضابطہ طور پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نےایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کیے ہیں جبکہ بطور ثالث انہوں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی واضح علامت ہے کہ دونوں فریقین تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے اور ابتدائی قدم کے طور پر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے جبکہ امریکا نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



