کھیلوں کی دنیا

آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔36 سالہ میتھیو ویڈ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی مینز ٹیم کی کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے میتھیو ویڈ نے کہا کہ میں پوری طرح واقف تھا کہ میرے بین الاقوامی کرکٹ کے ممکنہ طور پر آخری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر ختم ہونے والے ہیں اور میری بین الاقوامی ریٹائرمنٹ اور آئندہ کوچنگ سٹاف میں شمولیت کے حوالے سے جارج بیلی اور اینڈریو مکڈونلڈ کے ساتھ مسلسل بات چیت رہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں کوچز سٹاف کا حصہ ہوں گے۔میتھیو ویڈ کو 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔میتھیوویڈ نے اکتوبر 2011 میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔وہ تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔

میتھیو ویڈ رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں بھی ہوبارٹ ہیوریکینز کی جانب سے کھیلیں گے۔میتھیو ویڈ نے مزید کہا کہ میرے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر میں اپنے تمام آسٹریلوی ٹیم کے ساتھیوں، عملے اور کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ ان کے علاوہ میں اپنے خاندان، ماں، والد ، بہنوں اور بالخصوص جولیا اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے خوابوں کی تعبیر کی کوششیں جاری رکھنے کے لئے میرے لئے بے حد قربانیاں دی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button