قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 کے نیزہ بازی کے مقابلے میں فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 کے نیزہ بازی کے مقابلے میں فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ارشد ندیم ایک باصلاحیت اور مایہ ناز اتھلیٹ ہیں جنھوں نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان میں نیزہ بازی کے کھیل کے فروغ کیلئے ارشد ندیم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔پوری قوم کو ارشد ندیم کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔ توقع ہے کہ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں بھی اسی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ پوری قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات ارشد ندیم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button