عالمی

شیخ حسینہ واجد پرتشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت فرارہو گئیں

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں سینکڑوں لوگوں کے مارے جانے کے بعد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود پیر کو مشتعل مظاہرین دارالحکومت ڈھاکا میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش میں داخل ہو گئے،انہوں نے وہاں لوٹ مار کی اور کچھ مظاہرین کوشیخ حسینہ واجد کے گھر سے فرنیچر اٹھا کر لے جاتے دیکھا گیا۔

شیخ حسینہ واجد اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں ملک سے فرار ہوئیں جس کا رخ بھارت کے شہر اگرتلہ کی طرف تھا ۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل واقرالزماں قوم سے خطاب کی تیاری کر رہےہیں۔ بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق چوتھی بار وزیر اعظم بننے والی 76 سالہ شیخ حسینہ واجد قوم سے خطاب کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کو اس کا موقع نہ مل سکا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button