قومی

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چییرمین سیدال خان کی پاک فوج کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر دُکھ اور تعزیت کا اظہار

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چییرمین سیدال خان نے لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور حملے کے نتیجے میں جانی نقصان پر دُکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حملے کے ذمےدار دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پاکستانی عوام اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کی سلامتی و بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قوم ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔اللہ پاک شہداء کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button