قومی

ذوالحج 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یکم ذوالحج کل ہفتہ کو ہوگی، عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی

ذوالحج 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے ، یکم ذوالحج آج ہفتہ کو ہوگی، پاکستان میں عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی۔

جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے،

اس لیے یکم ذوالحج آج ہفتے کو ہوگی جبکہ عید الاضحی 17 جون پیر کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کے چاند کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button