قومی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں گزشتہ دس دنوں میں مسلسل تیسرے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنانے پر وزیرِ اعظم نے پی ایم ایس ایس ژوب پر تعینات افسران و اہلکاروں کو سراہا۔پاکستان نیوی کے پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور اس میں غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔