قومی
پاکستانی سفارت خانے کی بیلجیئم کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ نشست ، ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال
پاکستانی سفارت خانے نے بیلجیئم کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ جمعہ کو یہاں باہمی گفت و شنید کی نشست کا اہتمام کیا ۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ٹیکسٹائل کمپنیوں کو ” ٹیکسپو 2024″ میں شرکت کی دعوت دی گئی جو 22 سے 24 اکتوبر 2024 تک کراچی میں منعقد ہو گی۔