عالمی

روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینیئر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

روسی وزارت دفاع کے ایک اور سینیئر افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف وزارت دفاع میں مرکزی پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، ان پر 2021 سے 2023 کے درمیانی عرصے میں 30 ملین روبل سے زیادہ رشوت لینے کا الزام ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے 100 ملین روبل، سونے کے سکے، مہنگی گھڑیاں اور دیگر لگژری اشیا برآمد کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کزنیتسوف کی گرفتاری کا نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی گرفتاری سے تعلق نہیں ہے، کزنیتسوف کو 15 برس قید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے افسر ہیں جنہیں اس الزام کا سامنا ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button