قومی

آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند

آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری پر تشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، مظفرآباد، باغ اور نکیال سمیت دیگرشہروں میں تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازارکھل گئے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور ہٹیاں بالا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی۔

یاد رہے آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال جاری تھی جب کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے لانگ مارچ اور احتجاج کیلئے قافلے مظفر آباد پہنچے تھے۔

بعد ازاں پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان کر نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، اپنے مطالبات کو تسلیم کیے جانے کے بعد ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button