عالمی

غزہ: رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی گاڑی پر اسرائیلی شیلنگ

غزہ: رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی گاڑی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بن گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کی گاڑی اسرائیلی شیلنگ کی زد میں آگئی۔

اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے عالمی ادارہ صحت کا کارکن اور فلسطینی ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے مصر اور قطر کے پیش کردہ جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے کے بعد اسرائیل نے معاہدہ مسترد کرتے ہوئے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر حملہ کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حملے کے آغاز میں ہی رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی تھی۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں بے گھر ہونے والے شہری رفح میں پناہ لیے ہوئے تھے جو اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button