ٹاپ نیوزقومی

سپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

پیر کو یہاں جاری بیان میں سپیکر نےحملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔سپیکر نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے،شرپسند عناصر ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھناؤنا فعل ہے،دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی
نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button