قومی

مختلف علاقوں میں ہونے والی اموات کے الیکٹرک کے نیٹ ورک یا کھمبے سے کرنٹ لگنے سے نہیں ہوئیں، کے الیکٹرک

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک)نے کہا ہے کہ نیپرا رپورٹ میں درج مختلف علاقوں میں ہونے والی اموات کے الیکٹرک کے نیٹ ورک یا کسی کھمبے سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے نہیں ہوئیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے ہفتہ کو جاری وضاحت میں کہا گیا کہ یہ ہلاکتیں لوگوں کے اپنے گھروں میں حادثات کی وجہ سے ہوئیں، ان میں کے الیکٹرک کا نیٹ ورک انوالوڈ نہیں ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ رپورٹ کرتے وقت یہ ضرور لکھا جائے کہ یہ ہلاکتیں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کی وجہ سے نہیں ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ڈسکوز میں ملازمین کی اموات ہوئی ہیں تاہم گزشتہ دوسالوں کے دوران کے الیکٹرک کے کسی ملازم کی مینٹی نینس کاموں کے دوران کرنٹ لگنے سے موت واقع نہیں ہوئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر ڈسکوز کے مقابلے میں کے الیکٹرک نے اپنے سیفٹی پیرا میٹرز کو بہت بہتر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نے اپنی رپورٹ میں یہ تسلیم کیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 2 لاکھ کھمبوں کی ارتھنگ کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ارتھنگ یا کرنٹ لگنے کی وجہ سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button