ٹاپ نیوزقومی

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے برسلز میں ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے امکانات کا جائزہ لیا

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے برسلز میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے امکانات کا جائزہ لیا۔

جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششوں و تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باہمی خوشحالی کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button