قومی

جنیوا انگیج ایوارڈز،پاکستانی مشن کو سوشل میڈیا انگیجمنٹ پر پہلی پوزیشن حاصل

جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کو بین الاقوامی 9ویں جنیوا انگیج ایوارڈز میں ‘سوشل میڈیا انگیجمنٹ’ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن سے نوازا گیا ہے۔ ڈپلومیٹک فاؤنڈیشن (سوئس-مالٹیز غیر سرکاری تنظیم )کے زیر اہتمام پاکستان کے مستقل مشن کو بین الاقوامی 9ویں جنیوا انگیج ایوارڈز میں ‘سوشل میڈیا انگیجمنٹ’ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن سے نوازا گیا ۔

جنیوا میں جمعرات کو منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے بلال احمد نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایوارڈ کو مشن میں اپنی ٹیم کی محنت اور ان کے پیشرو اور بیجنگ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کے نام کیا۔سفیر بلال احمد نے عوامی اور ڈیجیٹل سفارت کاری کے شعبے میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی وقف اور مستقل کوششوں کی تعریف کی جس کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے مشن کو اعزاز دینے پر ڈپلومیٹک فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button