ٹاپ نیوزعالمی

خادم حرمین الشریفین کی ضیافت میں عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا

خادم حرمین الشریفین کی ضیافت میں عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ضیافت کے دوسرے گروپ میں جنوبی امریکا کے پندرہ ممالک بوسنیا، البانیا، کوسووا، مقدونیہ، کروشیا، سلوانیا، مونٹینگرو، سربیا، یونان، بلغاریہ، رومانیہ، پولینڈ، برطانیہ، برازیل اور ارجنٹائن سے 250 مسلم شخصیات شامل تھے۔

مہمان زائرین نے مدینہ منورہ پہنچنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی بدولت ہمیں عمرہ اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی خدمت کا حصہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button