کھیلوں کی دنیا

ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لوپیز نے پالمیراس کے ساتھ 2023تک کے نئے معاہدہ پر دستخط کر دیے

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سٹرائیکر خوسے مانوئل لوپیز نے برازیلین کے کلب پالمیراس کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کر دی ہے، جس سے ان کی کلب چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

شنہوا کے مطابق 25 سالہ ارجنٹائنی فارورڈ کا پہلا معاہدہ 2029 تک تھا، تاہم انہوں نے اب دسمبر 2030 تک کے نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ پالمیراس کی جانب سے جاری بیان میں خوسے مانوئل لوپیز نے کہا کہ وہ کلب میں گزرے شاندار وقت پر شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔خوسے مانوئل لوپیز 2022 میں لانوس سے پالمیراس میں شامل ہوئے تھے اور اب تک کلب کے لیے 224 میچز میں 78 گولز سکور کر چکے ہیں۔ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے لیے 7 میچز کھیلنے والے سٹرائیکر امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں خوسے مانوئل لوپیز کی سپارٹک ماسکو، فیورینٹینا اور ولاریال میں منتقلی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button