کھیلوں کی دنیا

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 2026 کے لیے 24 ٹیموں کے سکواڈز کا باضابطہ اعلان

فیفا نے انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی تمام 24 ٹیموں کے سکواڈز کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

شنہوا کے مطابق پولینڈ میں 5 ستمبر سے 27 ستمبر تک کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پولینڈ، بینن، ایکواڈور، نیو کیلیڈونیا، پرتگال اور تنزانیہ کی ٹیمیں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔ 6 کنفیڈریشنز کی 24 ٹیموں کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں سے ہر گروپ کی سرفہرست 2 ٹیمیں اور بہترین کارکردگی دکھانے والی 4 تیسرے نمبر کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ٹورنامنٹ کا یہ 12 واں ایڈیشن پولینڈ کے 4 شہروں کاٹوائس، بیئلسکو بیالا، لوڈز اور سوسنوویک میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 27 ستمبر کو لوڈز میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button