کھیلوں کی دنیا

اینزو فرنانڈیز 12 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز کے برطانیہ کے مشترکہ ریکارڈ تبادلے کے ساتھ مانچسٹر سٹی میں شامل

مانچسٹر سٹی نے چیلسی کے ارجنٹائنی مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز کو 12کروڑ 50لاکھ پاؤنڈ کی برطانوی ریکارڈ فیس کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

بی بی سی کے مطابق یہ رقم پریمیئر لیگ کی تاریخ میں کسی ایک ٹرانسفر ونڈو کے دوران کلب کے مجموعی اخراجات کو بھی ریکارڈ 458 ملین پاؤنڈ تک لے گئی ہے۔25 سالہ اینزو فرنانڈیز نے 2023 میں بینفیکا سے چیلسی میں 107 ملین پاؤنڈ کی اس وقت کی برطانوی ریکارڈ فیس پر شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی مانچسٹر سٹی منتقلی کی فیس لیورپول کی جانب سے گزشتہ موسم گرما میں الیگزینڈر ایساک کے لیے ادا کی گئی 125 ملین پاؤنڈ کے برابر ہے۔اینزو فرنانڈیز رواں موسم گرما میں پریمیئر لیگ میں کم از کم 100 ملین پاؤنڈ کی فیس پر منتقل ہونے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل مورگن راجرز 117 ملین پاؤنڈ میں چیلسی، بریڈلی بارکولا 123 ملین پاؤنڈ میں لیورپول اور ایلیٹ اینڈرسن 116 ملین پاؤنڈ میں مانچسٹر سٹی منتقل ہوئے۔اینزو فرنانڈیز نے چیلسی کے ساتھ 2023 میں معاہدہ کیا تھا اور کلب کے لیے کھیلتے ہوئے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، تاہم حالیہ عرصے میں ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ انہیں ریال میڈرڈ سے بھی جوڑا گیا جبکہ چیلسی کے شائقین کی جانب سے دوستانہ اور لیگ کے میچ میں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔مانچسٹر سٹی کے منیجر اینزو ماریسکا کا کہنا ہے کہ وہ اینزو فرنانڈیز کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہاں تھے۔ ماریسکا کے چیلسی میں دور کے دوران دونوں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اینزو فرنانڈیز نے سٹی میں شمولیت پر کہا کہ وہ کلب کو مزید ٹرافیاں جتوانے کے چیلنج کے لیے تیار ہیں اور نئی ٹیم کے ساتھیوں سے سیکھ کر اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔مانچسٹر سٹی نے رواں موسم گرما میں کئی اہم مڈفیلڈرز کو فروخت کیا ہے، جن میں تیجانی رائنڈرز، روڈری، نیکو گونزالیز اور برنارڈو سلوا شامل ہیں۔ کلب نے کھلاڑیوں کی فروخت سے تقریباً 300 ملین پاؤنڈ بھی حاصل کیے ہیں، جبکہ نئے کھلاڑیوں کی خریداری پر 458 ملین پاؤنڈ خرچ کر چکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button