کھیلوں کی دنیا

کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ، پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے

کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ہوگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں کرغزستان کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے آئے دیگر سربراہان نے بھی شرکت کی اور پاکستانی دستے کی آمد پر شہباز شریف نے کھڑے ہو کرخراج تحسین پیش کیا جب کہ کھلاڑیوں کو شائقین نے بھی داد دی۔

عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے جہاں پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button