عالمی
امریکا: قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک قتل کیس، ملزم کا صحت جرم سے انکار

امریکی ریاست یوٹاہ میں قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کیس میں نامزد ملزم ٹائلر رابنسن نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چارلی کرک کے قتل کے ملزم ٹائلر رابنسن کاصحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے مقدمہ ٹرائل کے لیے آگے بڑھانے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت کی تاریخ طے کرنے کے لیے 23 اکتوبر کو سماعت مقرر کی گئی ہے، جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ چارلی کرک کو 10 ستمبر 2025 کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔



