عالمی

امریکا کا ایران کیخلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کرنے کا اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا۔

سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاعی تنصیبات، ریڈار نظام، بحری اثاثے، فوجی تنصیبات، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیتیں اور مواصلاتی مراکز شامل ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی فوجی اہلکاروں کے خلاف پاسداران انقلاب کے حالیہ حملوں کی کوششوں کے جواب میں کیے گئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button