عالمی
بھائی سے جھگڑے پر خاتون نے 9 ماہ کے بھتیجے کے منہ میں ‘گلُو’ ڈال دی

بھارت کے شہر پونے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بھائی سے جھگڑے کے بعد اس کے 9 ماہ کے بیٹے کے منہ میں گلو ڈال دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ الطاف ندیم شیخ نے اپنی بہن ثانیہ شیخ اور دو دیگر افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
خاتون کے اس اقدام کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق الطاف ندیم شیخ جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں اور ان کا اپنی بہن سے جھگڑا ہوا جس کے بعد ثانیہ نے یہ قدم اٹھایا، بچے کی والدہ زینب نے جب دیکھا کہ بچے کی الٹیاں بند نہیں ہورہیں اور ہونٹ آپس میں جُڑ گئے ہیں ، تب انہیں کسی خطرے کا احساس ہوا تاہم اب بچہ اسپتال میں داخل ہے جس کا علاج جاری ہے۔



