دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑےگی: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حالات مشکل ضرور ہیں، مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔
زیارت میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک مردانہ وار مقابلہ کیا، شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت کی ذمہ داری حکومت بلوچستان اٹھائے گی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حالات مشکل ضرور ہیں، مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔
وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں بیٹھ کرحالات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، حالات اتنے اچھے نہیں، لیکن عوام کی حفاظت کے لیے خود نکلنا ہوگا۔



