فیفا ورلڈکپ: کروشیا کی پاناما کیخلاف 0-1 سے کامیابی، ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی اُمیدیں برقرار

ٹورنٹو: فیفا ورلڈکپ 2026 میں کروشیا نے پاناما کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔
کروشیا اور پاناما کے درمیان گروپ ایل کے اس اہم میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تاہم دوسرے ہاف میں کروشیا کی جانب سے آنتے بدیمیر نے 54ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس اہم میچ میں فتح کے ساتھ ہی کروشیا کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
اس شکست کے بعد پاناما ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ گروپ ایل میں اب ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ، گھانا اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہے۔
کروشیا نے اب تک2 میچز میں 3 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کروشیا ہفتے کو فلاڈیلفیا میں اپنے آخری گروپ میچ میں گھانا سے مقابلہ کرے گا، جہاں فتح کی صورت میں وہ ٹاپ ٹو میں جگہ یقینی بنا سکتا ہے۔



