عالمی
میدانِ جنگ میں ناکامیوں کے باوجود امریکا نے ایرانی عزم کو آزمانے کی کوشش کی، ہماری طاقتور افواج جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے تازہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میدان جنگ میں شکست کے باوجود امریکا ہمارے عزم کو آزما رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا کہ اگر خود محفوظ رہنا چاہتے ہو تو ہمارا خطہ چھوڑ دو، ہماری طاقتور افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی حملہ آوروں کی تباہی کے ابواب سے بھری پڑی ہے۔



