امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی کے واقعات ،افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب

امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی کے واقعات نے افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیرمستحکم کرنےوالےشرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف عمل ہے۔عالمی جریدہ نےافغان طالبان کی دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سےپنپتی دہشتگردی کوبےنقاب کردیا ہے۔ امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان دہشتگردتنظیموں کاگڑھ اورطالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگرجہادی گروہوں کی میزبانی اورسرپرستی کررہےہیں۔طالبان کی دہشتگردوں اورعسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچےکو ختم نہ کرنےکی ضدنےافغانستان کودہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ۔
امریکی جریدے نے روسی اورامریکی انٹیلی جنس اداروں کے حوالہ سے بتایا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگر تنظیموں سےوابستہ ہزاروں غیرملکی جنگجوموجودہیں ،القاعدہ پاکستان کیخلاف حملوں کیلئےفتنہ الخوارج کو تربیت، مشاورت اور جنگی معاونت فراہم کر کے خطے کے امن کو داو پر لگا رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کےبنیادی ڈھانچےکوتباہ نہ کرنااس بات کاواضح ثبوت ہےکہ طالبان رجیم دہشتگردی کےمکمل خاتمے میں سنجیدہ نہیں، القاعدہ کی جانب سےفتنہ الخوارج کوپاکستان کیخلاف جنگی حکمت عملی اورتربیت کی فراہمی خطےکی سلامتی کیلئےسیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے ۔



