حکومت موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود عام گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ حکومت موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود عام گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
منگل کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جماعت اسلامی (جے آئی) کے وفد کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مشاورت کے تسلسل میں فالو اپ ملاقات ہوئی۔جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے صارفین بالخصوص کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر وسیع اتفاق پایا گیا کہ مسلسل مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی خدشات کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ملاقات کے مثبت اور تعمیری ماحول کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود عام گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کے ارکان سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا اور عنایت اللہ خان بھی شریک تھے۔



