ایران خطے یا خطے سے باہر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: کمانڈر پاسدارانِ انقلاب ایرو اسپیس فورس

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے اندر یا اس سے باہر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے منگل کے روز ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی کی موجودگی میں پاسدارانِ انقلاب ایرو اسپیس فورس کے ایک نئے زیر زمین ‘میزائل سٹی’ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل موسوی نے کہا کہ فورس کے سابق کمانڈروں سے ورثے میں ملنے والی صلاحیتیں ایرانی عوام کے تحفظ اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد دفاعی اثاثہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس اس وقت علاقائی اور غیر علاقائی دونوں سطحوں پر کسی بھی خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاری کی قابلِ اعتماد سطح رکھتی ہے۔



