کاروباری
پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے،قیصر احمد شیخ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے فروغ، بین الاقوامی تعاون کے استحکام اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے یہ بات جنیوا میں منعقدہ 30 ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پرکہی ہے ،کانفرنس کاانعقاد ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز نے کیاہے۔
کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کلیدی خطاب کریں گے، وزارتی گول میز اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی حکومتی و کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی استعداد کو نمایاں کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے حوالہ سے اشتراک کارکو مزید مستحکم بنانے میں مدد دینا ہے۔



