کھیلوں کی دنیا

این سی سی آئی اے جلد محمد رضوان سے رابطہ کرےگی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکشاف کیا ہےکہ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) مبینہ آن لائن بیٹنگ اور جوئےکی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے جلد رابطہ کرےگی۔

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سےگفتگو کے دوران رضوان سے متعلق جاری تحقیقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں چند روز قبل این سی سی آئی اےکی جانب سے بریفنگ دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مزید وضاحتیں حاصل کرنےکے بعد ادارہ اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دےگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ جلد رضوان سے رابطہ کریں گے۔ محمد رضوان سے ایک دو چیزوں کی وضاحت لی جا رہی ہے، اس کے بعد رپورٹ کو حتمی شکل دے دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے ماسٹر پلان کی تیاری میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ڈیزائننگ ٹیم کی انتھک محنت کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید نے ماسٹر پلان اور ہماری ڈیزائننگ ٹیم کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر بہت محنت کی ہے۔ یہ ایک جدید ترین اکیڈمی ہوگی، جس میں دنیا کی تمام بہترین سہولیات اور مشینری موجود ہوں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button