کاروباری
حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید ریلیف دیدیا

اسلام آباد: شہبازحکومت نے عوام کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کا ریلیف دے دیا۔
شہریوں کے لیےفی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت کا فارمولا تبدیل کرنے کے مثبت اثرات جاری ہیں اور سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ شہریوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہو کر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اب تک پیٹرول تقریباً 35 روپے سے زائد سستا کیا جاچکا ہے۔



