عالمی
فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل

آسٹریا کی فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے علاقے پیسینڈورف (Piesendorf) میں سبرینا نامی 44 سالہ خاتون پیراگلائیڈنگ کررہی تھیں کہ اس دوران انہیں ایک خوفناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیراگلائیڈر خاتون فضا کی سیر سے لطف اندوز ہورہی تھیں کہ اچانک ایک چھوٹا طیارہ آیا اور خاتون کے پیراشوٹ سے ٹکرا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اس دوران ویڈیو بھی بنا رہی تھیں جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔



