عالمی

غزہ ، اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی صحافی مارے گئے

اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر حملے میں پانچ صحافیوں کو قتل کر دیا ۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں جمعرات کی صبح فلسطینی صحافیوں پر فضائی حملے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے غزہ میں میڈیا گاڑی جس کی چھت پر واضح طور پر پریس کے الفاظ تحریر تھے ، پر حملہ کیا جس میں فلسطینی سیٹلائٹ ٹی وی چینل القدس ٹوڈے سے منسلک پانچ صحافیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی ایک دہشت گرد سیل کی تھی ۔اسرائیلی فوج، جو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران درجنوں فلسطینی صحافیوں کو قتل کر چکی ہے ، نے اپنے اس دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ مارے جانے والے صحافی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں العودہ ہسپتال کے سامنے وین میں سو رہے تھے جب اسرائیلی فوج نےاس وین کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button