پنجاب نے جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا مینز اور ویمنز ٹائٹل جیت لیا
جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پنجاب نے مینز اور ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ لیا قت جمنازیم ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ،جس میں 150 سے زائد مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ویمنزکیٹیگری میں بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ۔پانچ روزہ بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور میزبان اسلام آباد اے اور اسلام آباد بی شامل تھی۔
اس طرح مینز کیٹگری میں پہلی پوزیشن پنجاب،دوسری خیبر پختونخوا اور تیسری پوزیشن اسلام آباد اے نے حاصل کی۔جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بڑے احسن طریقے سے منعقد کیے ۔ ایونٹ میں جن ٹیکنیکل آفیشلز نے میچز سپروائز کئے ان میں سعادت جہانگیر، نوید احمد، گل جمال، معظم نوید رائو،محمد مدثر، انور خان،چودھری محمد ندیم، محمد پریم شہزادہ، عمر محمود،یاسر غفور، عدیل احسن رضا جبکہ ٹیبلز آ فیشلز میں ایم ایم عالم، محمد یعقوب ماما،یاسرمجتبیٰ، محمد طارق، محمد رضوان ، محمد عبداللہ ، حمزہ افتخار شامل تھے۔
اختتامی تقریب کے موقع پر ندیم ارشاد کیا نی وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرمحمد افتخار منصور، سیکریٹری جنرل خالد بشیر، سینئرنائب صدر امتیاز رفیع بٹ، دین محمد خزانچی، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، سیکریٹری جنرل اوج ظہور، نیشنل کوچ ملک محمد ریاض، محمد اعظم ڈار، کرنل شجاعت علی رانا، مستنصر حسین چیمہ، فیڈریشن کے دیگرممبران اور باسکٹ بال شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔کھلاڑیوں میں شیلڈ زاورٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔