قومی

ملک میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج،نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی لیڈران سمیت 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور گیارہ کو زخمی کرکے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،دہشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button