کھیلوں کی دنیا

وکٹ سے اتنی زیادہ مدد نہیں ملی جتنی توقع کر رہے تھے ، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے ، وکٹ سے اتنی زیادہ مدد نہیں ملی جتنی توقع کر رہے تھے ، بطور بائولر نظم و ضبط اور صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ، ہوم گراؤنڈ کا فائدہ نہیں مل رہا ۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی پچ تیار کرنے کے لیے کوشش کی گئی ، شاید تیز دھوپ کی وجہ سے وکٹ ڈرائی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس پچ پر فاسٹ باؤلرز کو نئے گیند سے مدد ملتی ہے اور جونہی گیند پرانا ہوتا ہے تو بیٹنگ کرنا آسان ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ لمبے عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں شروع میں ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگا، ٹیسٹ کرکٹ میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے اور بطور بائولر نظم و ضبط اور صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ۔ نسیم شاہ نے کہا کہ وکٹ سے زیادہ مدد نہیں ملی اس کے باوجود تمام باؤلرز نے اچھی بائولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک، دو سپیل ایسے تھے جہاں ہم نے غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ رنز بنے۔

نسم شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج نہیں مل رہا ، اگر فاسٹ پچز نہیں بن رہیں جس سے فاسٹ باؤلرز کو فائدہ مل سکے تو اسپنرز کے لئے سازگار وکٹیں تیار کی جائیں تا کہ کسی نہ کسی طریقے سے ہوم ایڈوانٹیج لیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین اتنی گرمی میں میچ انجوائے کرنے کے لیے آتے ہیں ، اگر میچ نتیجہ خیز نہ ہو تو انہیں بھی مایوسی ہوتی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button