کھیلوں کی دنیا

جرمنی کے کھلاڑی الکے گنڈوگن نےبین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جرمنی کی فٹ بال ٹیم کے کپتان الکے گنڈوگن نےبین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یورو 2024 کپ میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ انہوں جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ ظاہر کی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں گنڈوگن نے کہا کہ وہ چند ہفتوں کے غور و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے قومی ٹیم کے کیریئر کو خیر آباد کہہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لئے 82 بین الاقوامی میچز کھیلے جن پر مجھے بڑا فخر ہے، یہ ایک ایسی تعداد ہے جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا جب میں نے 2011 میں سینئر قومی ٹیم کے لئے ڈیبیو کیا تھا ۔

– Advertisement –

گنڈوگن کو یورو 2024 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی جرمنی کی ٹیم کو اضافی وقت کے بعد حتمی چیمپئن سپین سے ہارنے سے پہلے کپتان بنایا گیا تھا۔گنڈوگن نے یورو 2024 کے آغاز سے قبل مصروف شیڈول کے اثرات کو محسوس کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جسم اور سر میں ایک خاص تھکاوٹ محسوس کی، جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button