کھیلوں کی دنیا

سنسناٹی اوپن،پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک کا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں سفر تمام،بیلارشین حریف آریانا سبالینکا نے شکت دے دی

پولینڈ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ون آئیگا سویٹیک سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں، بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کےپہلے سیمی فائنل میچ میں بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 23 سالہ پولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آریانا سبالینکا اور آئیگا سویٹیک 2024 میں میڈرڈ اوپن اور اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں دو بار آمنے سامنے ہوئیں لیکن سبالینکا دونوں فائنلز میں آئیگا سویٹیک سے ہار گئی تھی۔ بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا کا ویمنز سنگلز فائنل میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی جسیکا پیگولا سے ہوگاجنہوں نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بدوسا کو شکست دی تھی،ان کی فتح کا سکور 2-6، 6-3 اور 3-6 رہا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button