کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں2,000 روپے کمی ، فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار936 روپے کا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار936 روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,715 روپے کمی کے بعد 352,311 روپے سے کم ہو کر 350,596 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 322,963 روپے سے کم ہو کر 321,391 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے کمی کے بعد 5,228 اور دس گرام چاندی کی قیمت 98 روپے کمی کے بعد 4,482 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,884 ڈالر سے کم ہو کر 3,864 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button