قومی

قومی سلامتی صرف دفاع نہیں بلکہ معاشی استحکام اور مضبوط اداروں سے جڑی ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی، ملکی ترقی اور استحکام کے اہداف کے حصول کے لیے قومی سطح پر مشترکہ سوچ، باہمی تعاون اور تمام شعبہ ہائے زندگی کی موثر شمولیت ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیے کا اہتمام پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) اسلام آباد کے وائس چیئرمین عثمان شوکت کی جانب سے کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی صرف دفاعی امور تک محدود نہیں بلکہ یہ معاشی استحکام، مضبوط اداروں، قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام قومی اداروں، سیاسی قیادت، سفارتی حلقوں اور سول سوسائٹی کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس پروقار تقریب میں اراکینِ پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفیروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جہاں شرکاء کو قومی و بین الاقوامی امور پر باہمی تبادلہ خیال اور روابط کے فروغ کا موقع ملا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button