کاروباری

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کی بنیاد پر کل (جمعہ) کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعرات کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 360 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 332 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button