کاروباری

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کل (جمعہ) کے لیے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جمعرات کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی ڈیزل سپیڈ کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button