ٹاپ نیوز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہیڈکوارٹرز سپیشل سروسز گروپ تربیلا کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت، کمانڈوز کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے جمعرات کوسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا۔ تربیلا پہنچنے پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ایس ایس جی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کے جری سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ دورے کے دوران انہیں ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن کے مطابق ہمہ وقت مستعدی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے جدید ترین خصوصی آلات و سازوسامان کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا اور خصوصی آپریشنز کی انجام دہی میں ایس ایس جی کمانڈوز کی شاندار جنگی مہارت، پھرتی اور پیشہ ورانہ درستگی کا مظاہرہ دیکھا۔افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرائض سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت، مقامی صلاحیتوں کا فروغ اور آپریشنل تیاریوں پر غیر سمجھوتہ شدہ توجہ ہی برتری برقرار رکھنے کی کلید ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button