کاروباری
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز یانڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 5100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4373 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپےہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوکر 3980 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



