قومی

آئی جی پنجاب کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاون کا حکم

آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔اجلاس میں حادثات کے خطرناک مقامات کی نشاندہی کرکے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ون ویلنگ، ریسنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف موثر کارروائیاں اور نگرانی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے بس اڈوں اور ٹرک اسٹینڈز پر پبلک سروس اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔اجلاس میں طویل فاصلے کی مسافر گاڑیوں میں متبادل ڈرائیور کی دستیابی چیک کرنے اور ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر بھاری گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی۔ مسافروں اور سامان کی غیر محفوظ نقل و حمل کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کیا کہ خراب لائٹس اور ریفلیکٹرز کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون ،دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی موثر کارروائی اور سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button