کاروباری

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کا حجم جون 2026 کے مقابلے میں 245 فیصد اضافے کے بعد 511 ارب روپے تک پہنچ گیا، خرم شہزاد

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت فنانسنگ اور قرضوں کی تقسیم میں نمایاں اضافہ سے کم لاگت رہائشی سہولیات تک رسائی اور شہریوں کے لئے اپنے گھر کی ملکیت کے حصول میں معاونت کی عکاسی ہو رہی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کی پیشرفت سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کا حجم جون 2026 کے مقابلے میں 245 فیصد اضافے کے بعد 511 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ قرضوں کی تقسیم میں بھی 333 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 23 اکتوبر 2026 تک پروگرام کے تحت 91 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 86 ہزار 896 درخواستیں منظور کی گئی ہیں جبکہ 15 ہزار 584 درخواست گزاروں کو رہائشی قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، اس دوران قرضوں کی منظوری کی شرح بھی جون 2026 کے 28 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت فنانسنگ اور قرضوں کی تقسیم میں نمایاں اضافہ سے کم لاگت رہائشی سہولیات تک رسائی اور شہریوں کے لئے اپنے گھر کی ملکیت کے حصول میں معاونت کی عکاسی ہورہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button