کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں1,456 پوائنٹس کااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,456.88 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 167,193.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 232 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 816.83 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 31.54 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 23.05 ارب روپے کے سودے طے پائے کے ایس ای 30 انڈیکس 482.30 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49,320.68 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دیئےگئے۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2,000.56 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 238,958.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 184.11 ملین، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 81.14 ملین اور کے الیکٹرک کے 40.82 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ پریمیئر انشورنس لمیٹڈ، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ اور گریز لیزنگ لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم66.8ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button